کنگنا رناوت نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اور ان کی بہن رنگولی چنڈال نے اپنے مقدمات کی منتقلی کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت اور ان کی بہن نے ممبئی میں درج تین مقدموں کی ہما چل پردیش منتقلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔اداکارہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگر ممبئی میں کیسز کی سماعت ہوتی رہی تو شیوسینا کی جانب سے دونوں بہنوں کو قتل کیے جانے کا خطرہ ہے لہٰذا مقدموں کو شملہ منتقل کیا جائے۔ تاہم سپریم کورٹ نے کنگنا کی درخواست تاحال سماعت کیلئے مقرر نہیں کی ہے۔کنگنا کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست کا معاملہ اس وقت سامنے آیا ہے جب بالی ووڈ کے رائٹر جاوید اختر کے کیس میں عدالت نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔کنگنا رناوت اور ان کی بہن کے خلاف 3 مقدمات ممبئی میں زیر سماعت ہیں جن میں سے ایک جاوید اختر کی جانب سے دائر ہتک عزت کا معاملہ بھی ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر