وزیراعظم عمران خان کالاہور کا دورہ ملتوی کردیا گیا

اسلام آبا(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان کا کل (بدھ کو) ہونے والا لاہور کا دورہ ملتوی کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے دورے کے دوران رائے ونڈ میں چھ سو گھروں پر مشتمل منصوبے کا افتتاح کرنا تھا۔منصوبے میں تاخیر کی وجہ سے وزیراعظم کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ لاہور دورے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔تاہم پروگرام کے مطابق وزیراعظم کل(بدھ کو) صرف سرگودھا کا دورہ کریں گے۔ عمران خان سرگودھا میں ہاوسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ سرگودھا میں 2000 گھروں پر مشتمل منصوبے کے پروگرام کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی کل لاہور سے سرگودھا پہنچیں گے اور وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر