کونسل آف کامن انٹریسٹ نے 2017ءکی مردم شماری کی توثیق کر دی، پیپلزپارٹی کے رہنما تاج حیدر نے اعتراض اٹھا دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلزپارٹی کی کور کمیٹی کے رکن سینیٹر تاج حیدر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ بات ناقابل یقین ہے کہ کونسل آف کامن انٹریسٹ (سی سی آئی) نے 2017ءکی مردم شماری کی توثیق کر دی ہے جبکہ ایک بہت بڑا فراڈ ہے اور سندھ کے لوگوں کو صحیح طور پر نہیں گنا گیا ہے۔ سینیٹر تاج حیدر نے یاد دلایا کہ سینیٹ میں تمام پارٹیوں نے تحریری طور پر یہ تسلیم کیا تھا کہ 5فیصد آبادی کی مردم شماری کا آڈٹ کرایا جائے گا۔ اس دستاویز پر پی ٹی آئی کے اس وقت کے پارلیمانی لیڈر اعظم سواتی کے دستخط بھی موجود ہیں۔ اس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سب کو چکما دیا اور آئین میں 24ویں ترمیم منظور کرانے کے لئے مسلم لیگ(ن) نے سندھ کے عوام کے ساتھ دھوکا کیا۔ اب پی ٹی آئی کی گورنمنٹ بجائے اس معاہدے پر عملدرآمد کرنے کے ایک اور دھوکہ دے رہی ہے کہ 2023ءمیں نئی مردم شماری کرائی جائے گی۔ کوئی بھی صحیح الدماغ شخص اس حکومت پر اعتماد نہیں کر سکتا اور سندھ دوبارہ دھوکہ خانے کے لئے تیار نہیں ہے۔ یہ حکومت ایک انتخابی فراڈ کے نتیجے میں بنائی گئی ہے اور عوام کے ساتھ فراڈ پر فراڈ کر رہی ہے۔ سی سی آئی میں سندھ حکومت کی بات نہیں مانی گئی اور پہلی مرتبہ سی سی آئی نے اتفاق رائے کی بجائے کثرت رائے سے فیصلہ کیا ہے۔ سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ بین الاقوامی انداز سے کرائے گئے سرووں کے مطابق سندھ کی آبادی 6کروڑ 20 لاکھ ہے جبکہ مردم شماری میں یہ آبادی 4کرور 70لاکھ دکھائی گئی ہے۔ سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ ملک میں جانوروں کی تعداد تو درست گنی گئی ہے لیکن سندھی انسانوں کی تعداد درست نہیں گنی گئی۔ سینیٹر تاج حیدر نے نشاندہی کہ ایک ایسا معاہدہ جو سارے صوبوں کے درمیان ہوا اسے نہ ماننا وفاق سے روگردانی ہے اور وفاق کے لئے جدوجہد کرنے والوں کے لئے ایک دھچکہ ہے۔ اس بات پر سب یقین رکھیں کہ پاکستان پیپلزپارٹی ناانصافی پر خاموش نہیں رہے گی۔ اس ناانصافی کی ان ساری پارٹیوں کو مذمت کرنی چاہیے جنہوں نے سینیٹ میں معاہدے پر دستخط کئے تھے اور وہ تمام پارٹیاں بھی اس فاشسٹ حکومت کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی کی جدوجہد میں شریک ہوں گی۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر