وفاقی دارلحکومت کے حساس علاقوں میں انٹر نیٹ سروس معطل کرنے کے احکامات جاری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ملک میں جاری احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر حکومت نے وفاقی دارلحکومت کے حساس علاقوں میں انٹر نیٹ سروس معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت اہم ترین اجلاس ہواجس دوران بارہ کہو، فیض آباد، ایکسپریس وے ، اٹھال چوک سمیت دیگر کئی علاقوں میں انٹر نیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاہے شر پسند عناصر اور نقص امن میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ امن وامان کی صورتحال میں کسی صورت بھی خرابی پیدا نہیں ہو نے دی جائے گی ۔ اجلاس میں وزیر مذہبی اموراور قانون نافذ کرنے والے ادارو ںکے حکام شریک ہوئے ۔ آئی جی پنجاب نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر