بھارتی سپریم کورٹ نے قرآن پاک سے 26 آیات حذف کرنے کی درخواست مسترد کردی

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز)بھارت کی سپریم کورٹ نے قرآن سے 26 آیات حذف کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار کو 50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔بھارتی اخبار ‘دی ہندو’ کے مطابق جسٹس روہنتن نریمان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پیر کو سماعت کے دوران اُتر پردیش کے شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کی درخواست کو ‘بیہودہ’ قرار دے کر مسترد کر دیا۔وسیم رضوی نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا تھا کہ قرآن میں 26 ایسی آیات ہیں جو [نعوذ باللہ] دہشت گردی پھیلانے کا باعث بنتی ہیں اور دہشت گرد تنظیمیں جہاد کو فروغ دینے کے لیے مبینہ طور پر ان آیات کا استعمال کرتی ہیں۔اس متنازع درخواست پر بھارت میں مسلمانوں کی جانب سے احتجاج اور وسیم رضوی کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔مذکورہ درخواست دائر کرنے پر بھارت کے قومی اقلیتی کمیشن نے وسیم رضوی کو غیر مشروط معافی مانگنے کا نوٹس جاری کیا تھا۔کمیشن کے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ قرآن کی آیات کے سلسلے میں وسیم رضوی کا بیان انتہائی اشتعال انگیز، قابلِ اعتراض، بدنیتی پر مبنی اور امن و امان کے لیے خطرناک ہے۔بھارت میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بھی وسیم رضوی کی اس درخواست سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔بھارت کی مسلم تنظیموں اور سیاسی جماعتوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ امید افزا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے سے اپنے مقام اور اپنی حیثیت کا اظہار کیا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ قرآن ایک آسمانی کتاب ہے جس میں کسی بھی طرح کی ترمیم یا کوئی آیت حذف کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔مہاراشٹرا سے حزبِ اختلاف کی جماعت کانگریس پارٹی کے صدر و سابق وزیر نسیم خان نے مطالبہ کیا کہ وسیم رضوی کو فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کے جرم میں دفعہ 153 اے کے تحت فوراً گرفتار کیا جائے۔نسیم خان نے کہا کہ وسیم رضوی اسلام و مسلمانوں کے خلاف مسلسل بیان بازی کرتے ہیں اور انہیں بعض شرپسند عناصر اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق وسیم رضوی کو وزیرِ اعلیٰ مایاوتی کے دورِ حکومت میں اترپردیش کے شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کا چیئرمین بنایا گیا تھا۔ ان پر وقف کی زمینیں غیر قانونی طور پر فروخت کرنے اور کروڑوں روپے کی بدعنوانی کے الزامات ہیں جس پر ان کے خلاف تحقیقات ہو رہی ہیں۔مقامی سیاسی کارکنوں کے مطابق مایاوتی حکومت کے بعد جب اُتر پردیش میں اکھلیش یادھو کی سماج وادی پارٹی کی حکومت قائم ہوئی تو وسیم رضوی سماج وادی پارٹی میں شامل ہو گئے تھے۔ریاست میں جب یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت اقتدار میں آئی تو وسیم رضوی نے ہندوتوا کے حق میں اور مسلمانوں کے خلاف بیانات دینا شروع کر دیے۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر