پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پی ٹی اے کی ٹوئٹر کو اعلیٰ عدلیہ کے خلاف ہتک آمیز مواد ہٹانے کی ہدایت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر کی انتظامیہ سے اعلیٰ عدلیہ کیخلاف توہین آمیز ٹوئٹس اور رجحانات (ٹرینڈز) کو فوری طور پر بلاک یا ہٹانے کے لئے کہا ہے۔ ٹوئٹر کو خصوصی طور پر بتایا گیا ہے کہ اس طرح کے مواد یا رجحانات (ٹرینڈز) کی موجودگی آزادی اظہار کی تعریف کے زمرے میں نہیں آتی لہٰذا اسے فوری طور پر ہٹایا جانا چاہئے، اور تو ہین عدالت سے متعلق مواد اتھارٹی کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔پلیٹ فارم کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے غیر قانونی اور نقصان دہ آن لائن مواد کو ہٹانے کے لئے پی ٹی اے کی درخواستوں پر مؤثر اور فوری طور پر کارروائی کرے۔پی ٹی اے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو معاونت و سہولت فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے بشرطیکہ وہ ملکی قوانین پر عمل پیرا رہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر