اسلام آباد/کراچی( نیشنل ٹائمز) ملک بھر کے علماء مشائخ نے تحریک لبیک کے سربراہ علامہ سعد رضوی کی گرفتاری کی شدید مذمت،فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے، ملک بھر کے علماء مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آ ف پاکستان کے چیئر مین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے تحریک لبیک کے سربراہ علامہ سعد رضوی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے مکمل یکجہتی کے عزم کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناموس رسالت اور ناموس صحابہ امت مسلمہ کے لئے قدر مشترک ہے جس کے جن کی توہین کوئی مسلمان پرگز برداشت نہیں کریگا تحریک لبیک کے سربراہ علامہ سعد رضوی کا فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ پوری قوم کے دلوں کی آواز ہے اس پر بیرونی دباؤ میں آکر ناموس رسالت کے قانون میں ترمیم کی مخالفت کرنے والوں کو گرفتاریوں سے نہیں ڈرایا جاسکتا۔علامہ سعد رضوی کی بلاجواز گرفتاری حکومت کا شرمناک قدم ہے علامہ سعد رضوی کو فوری رہا کیا جائے۔اگر علامہ رضوی کو رہا نہ کیا گیا تو ملک بھر کے علماء مشائخ احتجاج کی کال دیں گے نالائق حکمرانوں کے فیصلے ملک کوانتشار کی طرف دھکیل رہے ہیں۔علماء مشا ئخ فیڈریشن آف پا کستان احتجاجی مارچ کی مکمل حمایت اور شرکت کا اعلان کرتی ہے۔
ملک بھر کے علماء مشائخ کی جانب سے تحریک لبیک کے سربراہ علامہ سعد رضوی کی گرفتاری کی شدید مذمت،فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا



