صدر مملکت عارف علوی کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئے

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز ) صدر مملکت عارف علوی کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آپ سب کی دعاں سے میں کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہو گیا ہوں۔ انہوں نے تحریر کیا کہ کہ کورونا وائرس سے صحتیابی کے بعد پہلا دن دفتری مصروفیت میں گزارا۔ کورونا کےدوران صرف دو دن بخار اور جسم میں درد رہا۔ صدر مملکت نے اپنے پیغام میں لکھا کہ کورونا کےدوران جسمانی کمزوری بھی محسوس کرتا رہا۔عارف علوی نے تحریر کیا کہ زندگی اور موت کا اختیار صرف اللہ تعالی کے پاس ہے تاہم عوام کورونا ایس او پیز پرعمل کریں اور ماسک پہنیں تاکہ اس بیماری سے بچا جا سکے۔ خیال رہے کہ چند روز قبل صدر مملکت عارف علوی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے تھے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر