وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب۔وزیرخارجہ کا خطاب میں کہنا تھا کہ برلن میں آج یہاں موجودگی پر میں بے حد خوش ہوں۔ کورونا کی جاری عالمی وباءکے باوجود آمد پر جس گرمجوشی سے ہمارا استقبال کیاگیا ہے، اس پر میں وزیر خارجہ ہائیکو ماس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یہ دورہ ایک ایسے موقع پر ہورہا ہے جب پاکستان اور جرمنی میں سفارتی تعلقات قائم ہوئے 70 سال مکمل ہوئے ہیں۔ جس کا لوگو(logo) پس منظر میں دکھائی دے رہا ہے۔ ہم جرمنی کے ساتھ نئے اقتصادی تعلقات کے خواہاں ہیں اس کیلئے باقاعدہ فریم ورک موجود ہے۔پاکستان کو جی ایس پی پلس سٹیٹس دلوانے میں جرمنی کی معاونت پر شکر گزار ہیں ۔ہم سب اس وقت کرونا عالمی وبائی چیلنج کا سامنا کر رہے ہیں ۔میں 15 ملین ویکسین ڈوزز دیے جانے پر جرمن قیادت کا شکرگزار ہوں۔ ایف اے ٹی ایف پر معاونت پاکستان کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ چانسلر مارکل کی قیادت میں جرمنی نے ترقی کے بہت مدارج طے کیے ،جرمن چانسلر کی وزیر اعظم عمران خان کو دورہ ء پاکستان کی دعوت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کرونا صورت حال میں بہتری کے بعد تشریف لائیں گے ۔افغان امن عمل میں جرمنی کا کردار قابل تحسین ہے اورہم ہرامن، مستحکم افغانستان کے خواہشمند ہیں ۔جنوبی ایشیا کی سیکیورٹی صورتحال پر ہماری تفصیل سے گفتگو ہوئی ۔پاکستان امن کا خواہاں ہے،ہندوستان نے 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اقدامات کے ذریعے جنوبی ایشیا کے امن کو خطرات سے دو چار کیا۔ہندوستان کو مذاکرات کیلئے فضا سازگار بنانا ہو گی۔ جرمنی نہ صرف یورپی یونین بلکہ عالمی سطح پر بھی ایک اہم ملک ہے۔دونوں ممالک کے درمیان تعلقات گرمجوشی اور باہمی ہم آہنگی سے عبارت ہیں۔جرمنی پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ ہم تمام شعبہ جات میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔ وزیرخارجہ جناب ہائیکو ماس کے ساتھ آج کی نشست میں باہمی دلچسپی کے وسیع موضوعات زیرغور آئے۔ ہم نے تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔ہم معاشی سفارت کاری کو بروئے کار لا کر اقتصادی تعاون کو بڑھانے کی پالیسی پر کاربند ہیں۔ آج ہم نے توانائی، ٹیکنالوجی کے تبادلے سمیت کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی۔ ہمیں اعتماد ہے کہ پاکستان اور جرمنی کے تعلقات میں قریبی تعاون کا ایک نیا باب کھلے گا۔ ہم تمام شعبہ جات میں کثیرالجہتی تعلقات کے فروغ کے عزم پر کاربند ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر