پاکستان سٹیزن پورٹل نے کام کرنا چھوڑ دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)آن لائن شکایت درج کروانے والی ایپ سٹیزن پورٹل نے کام کرنا چھوڑ دیاہے۔ سٹیزن پورٹل پر اندرون اور بیرون ممالک سے 30 لاکھ سے زائد لوگ رجسٹرڈ ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نےگزشتہ روز پاکستان سٹیزن پورٹل پر ایک لاکھ 55 ہزار شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم دیا تھا۔پاکستان سٹیزن پورٹل پرعوامی شکایات کے ازالےسے متعلق وزیراعظم عمران خان نے ایکشن لیتے ہوئے کہا کہ جولائی 2020 تا دسمبر2020 غیر مطمئن شہریوں کی شکایات دوبارہ کھولی جائیں۔وزیراعظم آفس نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایات پر شکایات کو مرحلہ وار کھولا جائے گا۔وزیراعظم آفس کے مطابق شکایات پر نظرثانی کیلئے دوبارہ کھولی گئی شکایات اعلیٰ افسران کو تفویض کردی گئی ہیں جبکہ نظرثانی شکایات کیلئے متعلقہ شہری سے رابطہ اور مجاز افسر کی رائے لازمی قرار دی گئی ہے۔وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ پہلے جائیداد کے تنازعات، امن وامان اور انسانی حقوق سے متعلق شکایات کو دوبارہ کھولا جائے گا جبکہ وفاقی اداروں کی 68 ہزار اور پنجاب کی 53 ہزار شکایات پر نظرثانی کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر