’میرے پاس تم ہو‘ کے کردارکو ٹکھرانے پرعروہ حسین کو آج بھی رنج

لاہور(نیشنل ٹائمز)اداکارہ عروہ حسین مشہورہونے والے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کے کردار کوٹکھرانے پر آج بھی افسوس کرتی ہیں۔2014 میں فلم ’نامعلوم افراد‘ سے اپنے کرئیرکا آغازکرنے والی اداکارہ وماڈل عروہ حسین نے ایک ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا وہ بھی مشہور و معروف ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کا حصہ تھیں اور انہوں نے ڈرامے کے کچھ منظر بھی عکس بند کروائے تھے۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں رومی کی ٹیچرمس ہانیہ کا کردار ادا کررہی تھیں لیکن اسی دوران وہ اپنی فلم ’ٹچ بٹن‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف تھیں۔ فلم کے ایک کردار کے بیرون ملک جانے کے باعث انہیں اپنے کچھ مناظران کے ساتھ وقت سے پہلے عکس بند کروانے پڑگئے جس کی وجہ سے انہوں نے ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ میں مس ہانیہ کے کردارکے لیے منع کردیا، حتی کہ وہ ڈرامے کے کچھ منظرعکسبند کرواچکی تھیں اورڈرامے میں ان مناظرکو پزیرائی بھی ملی۔اداکارہ نے کہا کہ انہیں آج بھی اپنے اس فیصلے پر افسوس ہے کہ انہوں نے اس ڈرامے میں کام سے کیوں منع کیا۔



  تازہ ترین   
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ کا مطالبہ
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر