ترسیلات زر میں 43 فیصد اضافہ، حجم 21 ارب 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا

کراچی (نیشنل ٹائمز) رواں مالی سال کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ملنے والی ترسیلات زر کا حجم 21 ارب سے تجاوز کرگیا ہے جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 43 فیصد زائد ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مارچ میں مسلسل دسویں ماہ ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہیں، مارچ کے مہینے میں بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے 2 ارب 70 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے ترسیلات زر موصول ہوئے جو کہ فروری 2021 سے 20 فیصد جب کہ مارچ 2020 سے 43 فیصد زیادہ ہے۔مرکزی بینک کے مطابق جولائی تا مارچ 2021 کے دوران ترسیلات زر کا حجم 21 ارب 50 کروڑ ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔ جو کہ گزشتہ مالی برس کی اسی مدت سے 26فیصد زیادہ ہے، جولائی تامارچ 2021کی زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب،یواےای،برطانیہ اورامریکاسےآئیں۔حکومت اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے باقاعدہ ذرائع سے وقوم کی آمد کی حوصلہ افزائی، بینکوں کے فعال اقدامات، کورونا وبا کے باعث سفر کا محدود ہونا اور بازار مبادلہ میں استحکام ترسیلات زر میں اضافے کی وجوہات ہیں۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر