گائے کا دودھ 88 روپے فی لیٹر فروخت کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ڈیری کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان نے گائے کا دودھ کم قیمت پر فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ڈیری کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان نےقیمت میں کمی کا اعلان نیشنل بفلو ڈے کے موقع پر بھینسوں کی نسل کشی اور بھینس کے دودھ کی پیداوار میں کمی کے باعث کیا۔دودھ کی فی لیٹر کاسٹ آف پروڈکشن بڑھنے اور عوام کی قوت خرید و پریشانی کو دیکھتے ہوئے ڈیری کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان نے گائے کا دودھ بھینس کے دودھ کے مقابلے میں کم ریٹ پر بیچنےکا اعلان کیا جبکہ گائے کے دودھ کی آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق گائے کی فارمنگ کیلئے کوششیں کرنے والے عرفان آفریدی اور عامر ساکران کی جانب سے گائے کا دودھ آج سے 88.53 روپے فی لیٹر فراہم کرنے کا بیان جاری کیا گیا ہے۔ یہ دودھ فی من 3320 روپے دستیاب ہوگا۔انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا ہے کہ عوام الناس کو کم قیمت پر خالص دودھ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر