قومی اسمبلی حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) نے حکومتی جماعت کو شکست دے دی

سیالکوٹ(نیشنل ٹائمز)قومی اسمبلی حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) نے حکومتی جماعت کو شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق حلقے کے تمام 360 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آگئے جس کے تحت مسلم لیگ (ن) کی امیدوار نوشین افتخار ایک

 

 

لاکھ 11 ہزار 220 ووٹ کے ساتھ فتح یاب ہوگئیں جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی 92 ہزار 12 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ الیکشن کمیشن نے تمام حلقوں کے نتائج موصول ہونے پر فارم 47 جاری کردیا۔قبل ازیں این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے پرامن طور پر جاری رہی اور کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ضمنی انتخاب کے دوران حلقہ میں عام تعطیل کی گئی جب کہ امن وامان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔ رینجرز اور پولیس کے دستوں کو تعینات کیا گیا۔ تین سو ساٹھ پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے جس میں سے 47 کو حساس قرار دیا گیا جب کہ شفاف اور پرامن انتخاب کے لیے چیف الیکشن کمشنر نے خود انتخاب کی نگرانی کی۔پولنگ اسٹیشن 89 پر خاتون ووٹر نے مہر لگانے کے بعد بیلٹ پیپر سمیت دوڑ لگا دی۔ خاتون پولنگ ایجنٹس نے پیچھے بھاگ کر خاتون کو پکڑ لیا۔ پولنگ کے عملے کی مداخلت پر خاتون نے بیلٹ باکس میں ووٹ ڈال دیا۔الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود لیگی ایم پی اے ذیشان رفیق نے انتخابی حلقے کا دورہ کیا۔ پولنگ اسٹیشن بوبکانوالہ میں پی ٹی آئی کارکنان نے لیگی ایم پی اے کی گاڑی کا گھیراؤ کرکے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شدید نعرے بازی کی۔ موقع پر پولیس نے پہنچ کر لیگی ایم پی اے کو واپس جانے کی ہدایت کی۔نوشین افتخار نے ریٹرننگ افسر کو خط لکھ کر کچھ پولنگ اسٹیشنز کے پریذائیڈنگ آفیسرز پر شبہات کا اظہار کیا۔ ریٹرننگ افسر این اے 75 نے مسلم لیگ ن امیدوار نوشین افتخار کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ پریذائیڈنگ افسران کو فرائض کی انجام دہی میں منصفانہ اور ذمہ دارانہ رویہ رکھنے کی خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیمیں تمام انتخابی عوامل کی سختی سے نگرانی کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ فروری میں سیالکوٹ کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پرتشدد واقعات ہوئے، فائرنگ کے ایک واقعے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی بھی ہوئے تھے جب کہ 20 پریزائیڈنگ افسران پولنگ بیگز کے ہمراہ لاپتہ ہوگئے تھے جو اگلے روز صبح 6 بجے آر او دفتر پہنچے۔حلقہ میں ہنگامہ آرائی کے بعد الیکشن کمیشن نے نتائج روکتے ہوئے پورے حلقے میں دوبارہ انتخابات کا حکم دیا تھا، بعد ازاں سپریم کورٹ نے بھی حلقہ میں دوبارہ الیکشن کا حکم دیا۔دریں اثنا مسلم لیگ نے ڈسکہ الیکشن میں اپنی فتح کا دعوی کردیا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ہم 10 ہزار ووٹوں کی برتری کے ساتھ جیت چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر