کورونا ایس اوپیزکے دوہرے معیارپراداکارہ ریشم بھی تنقید کا نشانہ بن گئیں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) کورونا ایس اوپیزکے دوہرے معیارپرمداحوں نے ریشم کوشدید تنقید کا نشانہ بنادیا۔کچھ عرصے قبل صدارتی ایوارڈ حاصل کرنے والی اداکارہ ریشم خبروں کی زینت بنی تھیں، ایوارڈ ملنے پرمداحوں نے خوب تعریف کی تو شوبزکے ہی کچھ افراد نے ان کو ملنے والے صدارتی ایوارڈ پرسوال اٹھائے۔ریشم لاہورسے اسلام آباد جارہی تھیں جہاں انہوں نے راستے میں دیکھا کہ ایک بڑی تعداد میں لوگ کھڑے ہیں جوکورونا ایس او پیز کا خیال نہیں رکھ رہے۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر اداکارہ نے وڈیو بھی شیئر کی۔دوسری جانب اداکارہ کی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی سالگرہ کی تقریب میں دیگر ستاروں کے ساتھ موجود ہیں اورخود بھی کورونا ایس او پیز کا خیال نہیں رکھ رہیں۔مداحوں نے کہا کہ ابھی بس سے اترنے والے مسافروں کوخوب بھاشن دے رہی تھیں اب خود کیوں کورونا ایس او پیز کوفالونہیں کررہیں۔ایک اورمداح نے کہا کہ اب ماسک کہاں ہیں اورکورونا ایس اوپیزبھی جب کہ ایک اورصارف نے کہا کہ یہ تو دوہرا معیارہے۔



  تازہ ترین   
مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا
سکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، 3 دہشت گرد جہنم واصل
لانگ مارچ لکی مروت سے کرک پہنچ گیا، سہیل آفریدی کی ہیلی کاپٹر سے انٹری
صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان پہنچیں گے، اہم ملاقاتیں شیڈول
دہشت گردی کے خلاف پالیسی بنانے سے کس نے روکا؟ خواجہ آصف کا سہیل آفریدی سے سوال
امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر