این سی او سی کا موجودہ پابندیاں 13 اپریل تک برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) این سی او سی نے موجودہ پابندیاں 13 اپریل تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، رمضان المبارک سے متعلق لائحہ عمل طے کرنے کے لئے اجلاس 12 اپریل کو طلب کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر نے کورونا ایس او پیز کی پابندیوں میں 13 اپریل تک توسیع کردی ہے۔وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا این او پیز کی پابندیوں میں 13 اپریل تک توسیع کی گئی ہے۔اجلاس کے دوران رمضان المبارک میں ویکسینیشن پر بھی گفتگو ہوئی۔ رمضان المبارک سے متعلق لائحہ عمل طے کرنے کے لئے اجلاس 12 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اجلاس میں ایس او پیز پر عمل سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔اپریل کے وسط تک ویکسین بھی کافی مقدار میں آئے گی۔دوسری جانب کورونا کے وار تیزی سے جاری ہیں۔) کورونا وائرس سے مزید 100افراد زندگی کی بازی ہار گئے ، پانچ ہزازر سے زائد نئے کیسز سامنے آگئے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 139 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 100 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 1 ہزار 772 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 10 اعشاریہ 47 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 329 ہو گئی ہے، کٴْل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 15 ہزار 968 ہو چکی ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 49 ہزار69 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کٴْل 1 کروڑ 6 لاکھ 88 ہزار 894 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کٴْل 73 ہزار 78 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 204 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 6 لاکھ 27 ہزار561 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر