امریکی محکمہ خزانہ نے انسانی سمگلنگ کی تنظیم کو بے نقاب کر دیا

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکا کے محکمہ خزانہ نے نوشہرہ کی ایک ٹریول ایجنسی کو ٹرانزیشنل کرمنل آرگنائزیشن (ٹی سی او) جبکہ اس کے سربراہ اور 3 ساتھیوں کو مجرمانہ سرگرمیوں کا سہولت کار قرار دے دیا۔اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں محکمہ آفس آف فارن ایسیٹس کنٹرول (او ایف اے سی) کا کہنا تھا کہ عابد علی خان ٹی سی او، نوشہرہ پاکستان کی ایک انسانی اسمگلنگ کی تنظیم ہے جس نے امریکا اور دیگر ممالک میں غیر ملکی شہریوں کی غیر قانونی اسمگلنگ میں سہولت کاری فراہم کی۔مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ جن افراد کو امریکا میں لایا گیا ان میں ‘وہ غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں جو امریکا کی قومی سلامتی یا اس کے مفادات کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔محکمے کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ افراد اور ان کی ایجنسی تقریباً 2015 سے لاطینی امریکا کے ذریعے مختلف سفری راستے استعمال کررہے تھے۔او ایف اے سی کے ڈائریکٹر اینڈریا گیکی کا کہنا تھا کہ ‘یہ حیثیت دینا پاکستان اور دنیا بھر میں ان کے کاموں کو متاثر کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، عابد علی خان ٹی سی او کو کمزور افراد کا شکار کرنے اور امریکا کے مالیاتی نظام سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔امریکا کے قائم مقام اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نکولس میک قائد کا کہنا تھا کہ ‘عابد علی خان نے مبینہ طور پر ایک بڑے پیمانے پر پھیلی ہوئی اسمگلنگ تنظیم کو منظم کیا اور اس کی سربراہی کی جو مختلف ممالک کے ذریعے اور امریکا میں لوگوں کی غیر قانونی اسمگلنگ میں سہولت فراہم کرتی تھی۔ہوم لینڈ سیکیورٹی انویسٹیگیشن کے میامی اسپیشل ایجنٹ انچارج انتھونی سیلسبری نے کہا کہ ان کی تحقیقات میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ مشرق وسطیٰ اور جنوبی امریکا میں چلنے والا اسمگلنگ نیٹ ورک نظام کی کمزوریوں کا استحصال کررہا ہے تاکہ مذموم محرکات رکھنے والے لوگوں کو امریکا اور کسی اور مقام پر منتقل کریں۔انسانی اسمگلنگ ایک منافع بخش کاروبار ہے جو صرف لاطینی امریکا میں سالانہ 15 کروڑ سے 35 کروڑ ڈالر پیدا کرتا ہے۔اس کاروبار میں ملوث افراد کے لیے ان کے کلائنٹس کا تحفظ اور سلامتی کمائے جانے والے منافع سے کہیں کم اہمیت کی حامل ہے اور بہت سے کلائنٹس راستوں میں ہی مر جاتے ہیں۔او ایف اے سی کے بیان میں پاکستانی شہری عابد علی خان کو خیبرپختونخوا کے ضلع نو شہرہ کی انسانی اسمگلنگ تنظیم کا سربراہ کے طور پر شناخت کیا گیا۔انسانی اسمگلروں کا عالمی نیٹ ورک اوسطاً ہر شخص سے 20 ہزار ڈالر کی رقم وصول کرتا ہے اس میں جعلی دستاویزات کی خریداری، بدعنوان افسران کو رقم کی ادائیگی اسمگلنگ کے راستوں پر محفوظ ٹھکانے اور مختلف ممالک میں موجود سہولت کاروں کو کی جانے والی ادائیگیاں شامل ہیں۔او ایف اے سی نے عابد علی خان کے 3 ساتھیوں کو بھی انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر نامزد کیا ہے جس میں افغان شہری ریدی حسین کھل گل ان کے سیکریٹری کے طور پر کلائنٹس سے رابطے کرنے، سفری سہولیات اور جعلی دستاویزات حاصل کرنے کا کام کرتا ہے۔اس کے علاوہ پاکستانی شہری شکیل کریم ان کا ملازم ہے جو پناہ گزینو ں کے سفر میں معاونت کے لیے فرینڈز ٹریول ان پرائیویٹ لمیٹڈ استعمال کرتا ہے۔علاوہ ازیں ایک اور پاکستانی شہری چودھری اکرام وڑائچ مشرق وسطیٰ میں عابد علی خان کے رابطے اور امریکا میں سفری سہولیات کے لیے کام کرتا ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر