بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) بھارتی عدالت نے ہرجانہ کیس میں اداکارہ کنگنا رناوت کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیےرپورٹ کے مطابق ممبئی کی عدالت میں اداکارہ کے خلاف شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر کی ہرجانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی جس میں کنگنا رناوت کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے اداکارہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 22 مارچ کو ایک بار پھر طلب کرلیا ہے ۔واضح رہے کہ جاوید اختر نے درخواست میں کہا تھا کہ کنگنا نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران ان پر بے بنیاد اور توہین آمیز تبصرے کئے ۔کنگنا رناوت اپنے انتہا پسند خیالات کے سبب اکثر تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔ بھارتی اداکارہ ملک بھر میں جاری کسانوں کے احتجاج کے خلاف منفی بیانات داغنے سے باز نہ آئیں جس پر ان سے عوامی سطح پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ بھارت میں کسانوں کا احتجاج سکھوں کی عالمی مہم کا حصہ بن چکا ہے



  تازہ ترین   
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کے فروغ پر اتفاق
پاک فضائیہ کی سعودی عرب میں ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شاندار شرکت
پشاور میں رواں سال پی ایس ایل میچز کے انعقاد کا فیصلہ
بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرے گی: مریم نواز
سپریم کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پر سیپشن انڈیکس 2025ء جاری کردیا
صدر مملکت نے ازبک ہم منصب کی دورہ ازبکستان کی دعوت قبول کر لی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر