اڑھائی سالوں میں کتنا قرض واپس کیا؟ وزیراعظم عمران خان نے قوم کو تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے اپنے ڈھائی سال میں 35 ہزار ارب روپے کا قرضہ واپس کیا۔اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ سی ڈی اے نے فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کے لیے بہترین ہوم ورک کیا ہے، 2 سال میں فراش ٹاوَن میں لوگوں کو گھر ملیں گے، دو ہزار ایسے لوگوں کو فلیٹ ملیں گے جو فلیٹ کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے، میرا خواب ہے کہ کچی آبادی والوں کے پاس مالکانہ حقوق آجائیں، حکومت کو غریب کو سستے قرضے دینے کی کوشش کامیاب ہوگئی ہے، ماضی میں بینکوں کو چھوٹے لوگوں کو قرضے دینے کی عادت نہیں تھی، بینکوں سے چھوٹے قرضے حاصل کرنے میں لوگوں کو اب بھی مشکلات ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلے مہینے ایف بی آر نے سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا ہے، بدقسمتی سے ماضی میں ایسے قرضے لے لئے گئے ہیں جن سے مزید قرضے چڑھ رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) نے 5 سال میں 20 ہزار ارب روپے کا قرض واپس کیا، ہم ڈھائی سال میں 35 ہزار ارب روپے کا قرض واپس کرچکے ہیں، ہم 2 ڈیم بنا رہے ہیں، جن سے زرعی پیداوار بڑھے گی اور سستی بجلی پیدا ہوگی۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر