پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ایک روزہ سیریز میںشکست دے کر بڑا اعزاز حاصل کر لیا

سنچورین(نیشنل ٹائمز)جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔سنچورین میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر پاکستان نے 320 رنز بنائے اور ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم 292 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کو 112 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، امام الحق 112 کے مجموعے پر 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔امام الحق کے آؤٹ ہونے کے بعد فخر زمان نے کپتان بابر اعظم کے ہمراہ ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور اپنی سنچری مکمل کی، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔ فخر زمان 101 رنز بنا کر مہاراج کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔بابر اعظم نے بھی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور 82 گیندوں پر 94 رنز بنا کر میچ کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے، آخر لمحات میں حسن علی نے جارحانہ اننگز کھیلی 11 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔پاکستانی ٹیم نے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے ہیں۔جنوبی افریقا کی جانب سے مہاراج 3 اور مکرام 2 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے۔ٹارگٹ کے تعاقب میں جنوبی افریقا کا آغاز بھی مناسب رہا اور اوپنر نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 54 رنز بنائے۔جنوبی افریقا کی جانب سے جانیمن ملان 70 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ کائل ویرنے 62 ،اینڈائل فیلوکوائیو نے 54 ، ٹمباباووما 20 اور کیشو مہاراج نے 19 رنز بنائے، ایڈین مارکرام 18 ، جے جے اسموٹس 17 رنز بناسکے۔پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا جب کہ شاہین شاہ آفریدی نے3 اور حارث رؤف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے میزبان جنوبی افریقا کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر