اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے گمشدہ ، چوری شدہ اور چھینے گئے موبائل فونز کو بلاک کرنے کیلئے نئے خودکار’’گمشدہ اور چوری شدہ ڈیوائس سسٹم‘‘(ایل ایس ڈی ایس)کا آغاز کر دیا ہے ۔نیا نظام ان صارفین کیلئے مددگار ثابت ہو گا جو موبائل فون چوری ہونے ، چھینے جانے یا گم ہوجانے کی صورت میں اسے بلاک کرانا چاہتے ہیں۔صارفین اپنے موبائل کے ممکنہ غلط استعمال کو روکنے کیلئے ایسے فون سیٹ کے آئی ایم ای آئی بلاک کرانے کیلئے پی ٹی اے کو درخواست دے سکتے ہیں۔

پی ٹی اے نے گمشدہ ، چوری شدہ اور چھینے گئے موبائل فونز کو بلاک کرنے کیلئے نئے خودکار نظام کا آغاز کر دیا



