مشیر احتساب شہزاد اکبر نے جہانگیر ترین کیخلاف شوگر سکینڈل کی کارروائی پر وضاحت دیدی

لاہور(نیشنل ٹائمز)مشیر احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ شوگر سکینڈل کی تحقیقات میں کسی گروہ یاکسی ایک شخص کونشانہ نہیں بنایاجارہاہے، اگرآپ کانعرہ احتساب کاہے تویہ نہیں ہوسکتادوسروں کااحتساب کریں اور اپنا نہ کریں۔چینی کی چوری ختم کرنے کے لئے حکومت نے اقدامات اٹھائے ہیں اورحکومت کرپٹ عناصر کے خلاف سرگر م ہے،کئی سالوں سے دیکھ رہے ہیں کہ چینی کا مسئلہ ہے ، پاکستان میں پہلی بار چینی کی ایکس مل قیمت مقرر کی گئی ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہزاداکبر کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے مطابق ضروری اشیاءکی قیمتیں کنٹرول رکھنا حکومتی ذمہ داری ہے، لیکن چینی کی قیمت کا تعین تین چار دہائیوں سے کسی حکومت نے نہیں کیا ،چینی کے بحران کو ختم کرنے کے لئے قیمت کا تعین ضروری ہے، چینی کی قیمت کے متعلق جو قانون اختیار دیتا ہے وہ 1958کاہے، اس وقت ملز مالکا ن سے بات ہورہی ہے، ہم نے شوگر ملز کے ڈیٹا کے مطابق چینی کی قیمت 80روپے مقرر کی ہے مگر کچھ مالکان کو اس پر اعتراض تھا جس کی وجہ سے لاہور ہائی کورٹ میں گئے،لاہور ہائی کورٹ نے بھی اس معاملے کی سنگینی کو سمجھا ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ اچھا کاروبا ر کرنے والے کو فائدہ ملے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر