‏وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی بنگلہ دیش کی میزبانی میں انیسویں ڈی ایٹ وزارتی کونسل اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)‏وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بنگلہ دیش کی میزبانی میں انیسویں ڈی ایٹ وزارتی کونسل اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ۔ڈی ایٹ ورچوئل اجلاس میں مصر،پاکستان، بنگلہ دیش ، سری لنکا ، انڈونیشیا ، ملائیشیا ، نائیجیریا اور ترکی شامل ہیں۔وزیر خارجہ نے ڈی ایٹ وزارتی کونسل ورچوئل اجلاس سے خطاب کیا۔انہوں نےڈی ایٹ کی سربراہی سے سبکدوش ہونیوالے ترکی کی خدمات کو سراہا۔شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ میں ڈی ایٹ کی آیندہ سربراہی کے حوالے سے بنگلا دیش کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔میں ڈی ایٹ تنظیم کو بہتر انداز میں چلانے پر ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اس کانفرنس کا موضوع، بدلتی دنیا کیلئے اشتراک، یوتھ اور تیکنالوجی کی اہمیت “ایک انتہائی اہم موضوع ہے۔آج ہم جہاں ٹیکنالوجی کی ترقی دیکھ رہے ہیں وہاں غیر مساوی مواقعوں کی دنیا بھی ہمارے سامنے ہے۔کرونا عالمی وبائی صورتحال نے اس تفاوت کو مزید بڑھا دیا ہے۔ بہت سے ترقی پذیر ممالک کا عالمی اقتصادیات، بین الاقوامی سپلائی چین اور تعلیم کے شعبے میں موجودگی انتہائی کم ہے ۔یہ تفاوت نہ صرف امیر اور غریب ممالک کے درمیان فرق کو بڑھاتا ہے بلکہ نوجوان نسل کی حوصلہ شکنی کا بھی باعث بنتا ہے۔ ہمارے مستقبل کا دارومدار ہماری نوجوان نسل پر ہےہماری آبادی کا 60 فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہےاورہم انہیں جدید تیکنالوجی سے بہرہ ور بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ہم پاکستانی نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے مواقع مہیا کر کے خودمختار بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ۔ہمیں دنیا کی بدلتی ہوئی ترجیحات کیلئے اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپنے آپ کو تیار کرنا ہوگا،ٹیکنالوجی کا استعمال روابط کے فروغ کا اہم ذریعہ ہے اور خوشی کی بات یہ ہے کہ ڈی ایٹ اس پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔پاکستان ڈی ایٹ فورم کو خصوصی اہمیت دیتا ہے پاکستان نے ڈی ایٹ فورم کے تمام فیصلوں کی توثیق کی پاکستان نے گذشتہ چار ماہ کے دوران، چار سیکٹرول اجلاسوں کی میزبانی کی یہ پاکستان کی ڈی ایٹ فورم کیساتھ گہری وابستگی کا مظہر ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر