محکمہ موسمیات کے قریب دکان میں دھماکہ، تین قیمتی جانیں چلی گئیں

کراچی(نیشنل ٹائمز)گلستان جوہر میں محکمہ موسمیات کے قریب دکان میں دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے اور خاتون جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق گلستان جوہر میں دھماکا الجدید موڑ کے قریب یونیورسٹی روڈ پر ہوا جس کی شدت کی وجہ سے دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے سے عمارت اور ساتھ کی دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔پولیس کا بتانا ہےکہ دھماکے کی نوعیت کا پتا لگانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے جو یہ تعین کرے گا کہ آیا دھماکا بیٹریوں کی وجہ سے ہوا یا سلنڈر کا پھٹنا اس کی وجہ بنا تاہم ابتدائی طور پر یہ واقعہ حادثہ لگتا ہے جس میں دہشتگردی کے شواہد سامنے نہیں آ رہے۔پولیس نے دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ جناح اسپتال کی ڈائریکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق ایک خاتون کی لاش بھی جناح لائی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ جاں بحق ہونے والے دونوں بہن بھائی ہیں جن کی شناخت فاطمہ اور عبداللہ کے نام سے ہوئی جب کہ دیگر 4 زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر