مصنوعی ذہانت کا انوکھا کارنامہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) گوگل کے آرٹی فیشل انٹیلی جنس(مصنوعی ذہانت) کے بنائے ہوئے نیٹ ورک ڈیپ مائنڈ نے حیاتیات کے سب سے بڑے اور پیچیدہ پیش آمدہ چیلنج کو حل کردیا ہے۔یعنی پروٹین کے امینو ایسڈ کی سیکوئنس کی تھری ڈائی مینشنل شکل کیا ہوگی۔ ڈیپ مائنڈ کے ا لفافولڈ پروگرام نے اس مسئلہ پر کام یابی حاصل کرلی ہے۔ جسے( Critcal Assesment of Structure Prediction) ۔یا سی اے ایس پی(CASP) کاسپ کہا جاتا ہے۔گزشتہ سال ہونے والی ورچوئل کانفرنس میں ان نتائج کا اعلان کیا گیا تھا ۔کالج پارک کی یونیورسٹی آف میری لینڈ کے کمپیوٹیوشنل بایولاجسٹ جان مولٹ کاکہنا ہے کہ یہ ایک بڑا کارنامہ ہے،جس کا مقصد پروٹین کے اسٹرکچر کی صحیح پیش گوئی کرنا تھی۔ پروٹین اسٹرکچرکی اس کےامینو ایسڈ کے سیکوئنس سے صحیح پری ڈکشن بلاشبہ حیاتیاتی سائنس اور میڈیسن کے لیےانتہائی سود مند انقلاب ہوگا،کیوں کہ اس سے خلیہ کے بلڈنگ بلاک کو سمجھنے کی کوششوں میں بہت پیش رفت ہوسکے گی، جس کی وجہ سے ایڈوانس دوائوں کی دریافت جلد اور زیادہ آسان ہوجائے گی۔2018 ء کی آخری کاسپ کانفرنس میں ڈیپ مائنڈ نے پہلی مرتبہ حصہ لیا تھا۔ لیکن اس دفعہ ڈیپ مائنڈ کے نیٹ ورک نے دوسرے سائنسدانوں کی ٹیم سے کافی اونچی جست لگائی ہے۔ یہ دما غ کو حیرت میں مبتلا کرنے والا ایسا کارنامہ ہے جو حیاتیاتی سائنس میں انقلاب برپا کرے گا ۔یہ گیم چینجر ہے۔جرمی میں قائم میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ فار ڈیو لپمینٹ بایولوجی کے ماہرآندرے لوپاس نے کاسپ کی مختلف ٹیموںکاکارکردگی کا جائزہ لیا ۔الفا فولڈ نے اس کو ایسا اسٹر کچر دریافت کرکے دیا تھا جسے معلوم کرنے کے لیے اس کی لیب گزشتہ ایک عشرے سے تگ ودو کررہی تھی ۔ماہرین کو اُمید ہے کہ اس سے اس کے سوال کرنے اور مشاہدہ کرنے کے طر یقے کار میں بھی تبدیلی آئے گی ۔اس سے دوائیں اور تحقیق دونوں تبدیل ہوجائیں گی ۔اس کے ساتھ ساتھ بایولوجی انجینئرنگ بھی بدل جا ئے گی ۔غرض یہ کہ یہ ہر چیز کو بالکل ہی بدل دے گی ۔لوپاس نے بڑے وثوق سے کہا تھا کہ کچھ کیسزمیں الفا فولڈ کی پیش گوئیاں پہلے سے استعمال کردہ’گولڈ اسٹینڈرڈ‘ ایکسپری مینٹل میٹھڈ مثلاً ایکسرے کرسٹیلو گرافی اور موجودہ سالوں میں دریافت کردہ ’’کریوالیکٹرون مائیکرو اسکراپی ‘‘سے کچھ زیادہ مختلف نہیں تھیں۔ الفا فولڈ ان قیمتی اور زیادہ محنت آور طریقوں کو ناکارہ نہیں بنائے گے،پھر بھی مصنوعی ذہانت حیاتیاتی اشیاء کو مطالعہ کرنے کے نئے مختلف طریق کار فراہم کرے گی۔پروٹین زندگی کے بلڈنگ بلاک ہیں جو خلیوں میں ہونے والی اندرونی تبدیلیوں کا باعث ہوتی ہیں۔ ایک پرو ٹین کیسے کام کرتی ہے اور وہ جوبھی کرتی ہے وہ اس کی تھری ڈائی مینشنل شکل کی بنیاد پر کرتی ہے۔ سالماتی حیاتیات (مالیکیولر بایو لا جی ) جس محور کے گرد گھومتی ہے وہ اسٹرکچر اس کےفعل کی بنیاد ہوتی ہے۔ پروٹین کسی ہدایت کے بغیر اپنی اشکال صرف طبیعیات کے قوانین کے مطابق خود بناتی ہیں۔ سائنسداں حیران تھے کہ پروٹین کے اجزاءمختلف امینو



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر