حفیظ شیخ کو ہٹانے کی وجہ مہنگائی نہیں ہے، سعید غنی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے عوام پر مہنگائی کا عذاب ہے، اس عظیم حکومت نے حفیظ شیخ کو ایڈوائزر سے وزیر بنایا، مگر حفیظ شیخ کو ہٹانے کی وجہ مہنگائی نہیں ہے۔کراچی میں رہنما پیپلز پارٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے بتایا کہ ایم کیوایم کے سابق ایم پی اے کورنگی سید وقار شاہ، شاہد خان سواتی، ہزارہ اسٹوڈنٹس سندھ کے صدر زاہد رشید خان و دیگر نے آج پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔سعید غنی نے بتایا کہ مختلف جماعتوں کے لوگوں کی بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلی مرتبہ جب سینیٹ چیئرمین کے انتخابات ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) نہیں بنی تھی، پیپلز پارٹی کے سینیٹ میں 21 اراکین ہیں، 2 عوامی نیشنل پارٹی کے تھے، ایک جماعت اسلامی اور 2 فاٹا اراکین یوسف رضا گیلانی کے ساتھ تھے۔سعید غنی نے کہا کہ چھ ماہ پہلے حفیظ شیخ کو ایڈوائزر سے وزیر بنایا گیا، پہلے مہنگائی نہیں تھی، تاہم حفیظ شیخ کو ہٹانے کی بنیاد مہنگائی نہیں ہے، بلکہ حفیظ شیخ کو ہٹانے کا فیصلہ پی ڈی ایم کی جیت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا سینیٹ کے الیکشن میں، میں نے کہا تھا کہ ہم ووٹ سب سے مانگیں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر