مقدمے کا اندارج افسوسناک ہے، حقائق کو نظر انداز کیا گیا: جہانگیر ترین

لاہور(نیوزڈیسک): تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے ایف آئی کے الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقدمے کا اندارج افسوسناک ہے، حقائق کو نظر انداز کیا گیا۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ بیرون ملک بھجوائے گئے فنڈز قانونی طور پر بھیجے گئے، کسی ڈائریکٹر کا ایک پیسہ بھی استعمال نہیں کیا۔ میرے اور میرے بچوں پر غلط ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ بیرون ملک منتقل کی گئی رقم پر ٹیکس ادا کیا۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ تمام رقم بینکوں کے ذریعے منتقل کی گئی۔ ایف آئی اے کو تمام کاغذات مہیا کر چکا ہوں۔ نجی آڈٹ فرم پہلے ہی میری کمپینوں کے اکاؤنٹس کو درست قرار دے چکی ہے۔ تمام شیئرز اور کھاتے قانون کے مطابق منتقل کیے۔ان کا کہنا تھا کہ میں اور میرا خاندان مالی امور پر ہر طرح سے کلین ہے۔ مقدمے کا اندارج افسوسناک ہے، اس میں حقائق کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ علی ترین کے تمام اثاثے قانونی ذرائع سے بنائے گئے ہیں۔ میرے بیٹے کے پاس اثاثوں کی مکمل منی ٹریل موجود ہے۔انہوں نے بتایا کہ جے ڈی ڈبلیو کی فاروقی پلپ ملز میں سرمایہ کاری ایک حقیقی کاروباری ٹرانزیکشن تھی، یہ کمپنی کی دوسری کمپنی میں سرمایہ کاری تھی، ایف آئی اے کا الزام بھونڈا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قانون کا احترام کرتا ہوں، تحقیقات کے دوران تعاون کیا۔ میرے بیٹے کے پاس اثاثوں کی مکمل منی ٹریل موجود ہے۔ میرے اور خاندان کے تمام اثاثے ڈکلیرڈ، ہم ٹیکس ادا کرتے ہیں۔خیال رہے کہ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کیخلاف مبینہ طور پر فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر