ہمایوں سعید کو بھارت سے شادی کی پیشکش کس نے کی ؟نام بارے پتا چل گیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید کو ہمسایہ ملک بھارت سے شادی کی پیشکش آ گئی۔پاکستان کے ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار ہمایوں سعید پڑوسی ملک میں بھی بے حد مقبول ہیں اور انہیں سوشل میڈیا پر شادی کی آفر بھی آ گئی۔ہمسایہ ملک بھارت جو پاکستان کا دشمن بھی ہے وہاں سے پی سی کریشنز نامی بھارتی ٹوئٹر خاتون صارف نے ہمایوں سعید سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے شادی کی پیشکش کر دی۔سوشل میڈیا صارف نے اداکارہ ہمایوں سعید سے پوچھا کہ ” کیا آپ مجھے سے شادی کریں گے ؟” مجھے معلوم ہے کہ آپ پہلے سے شادی شدہ ہیں لیکن میں اپنے اس دل کا کیا کروں ؟خاتون نے کہا کہ میرا تعلق بھارت سے ہے اور میں آپ سے محبت کرتی ہوں، میں آپ سے عمر میں 24 سال چھوٹی ہوں لیکن واقعی میں آپ سے محبت کرتی ہوں۔خاتون نے ہمایوں سعید کو کہا کہ برائے مہربانی مجھے جواب دیں کہ کیا آپ مجھے سے اگلے جنم میں شادی کریں گے ؟ اس جنم میں تو ممکن نہیں ہے۔پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے سوشل میڈیا پر خاتون کو جواب دیا کہ مجھے پیار کرنے کا شکریہ۔ مگر شادی کے لیے آپ کو مجھ سے بہتر لوگ مل جائیں گے۔ انشا اللہ۔دونوں افراد کے میسجز پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ کا مطالبہ
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر