گلگت بلتستان میں تھری جی، فورجی سروس: وزیراعظم نے پلان کی منظوری دیدی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں انٹرنیٹ سروس کو بہتر بنانے کے لیے علاقے میں تھری جی اور فورجی براڈ بینڈ سروس فوری شروع کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اس حوالے سے پلان وزیراعظم کو پیش کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پلان کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق لائسنسز کی نیلامی کے بعد گلگت بلتستان میں انٹرنیٹ سروسز بہتر بنائی جائیں گی۔ اجلاس میں یونیورسل سروس فنڈ کا دائرہ کار بھی گلگت بلتستان تک لے جانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں ‘ڈیجیٹل راہیں’ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اور مئی کے وسط تک نئے اسپیکٹرم کے لیے آنے والی نیلامی کو حتمی شکل دی جائے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ فور جی لائسنسوں کی نیلامی 30 جون سے پہلے کی جائے گی اور ‘اس سے نہ صرف گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کے لیے تیز رفتار انٹرنیٹ لایا جائے گا بلکہ ان کی حکومتوں کو زیادہ آمدنی کے فوائد بھی حاصل ہوں گے۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر