بالوں کی سفیدی روکنے کا آسان علاج اور مفید مشورے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انسان کے بال عموماً 35 سال کی عمر کے بعد تقریباً سفید ہونا شروع ہوجاتے ہیں لیکن اس کا آغاز نوجوانی میں بھی ممکن ہے آج کل ان مسائل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔بالوں کے سفید ہونے کی اہم علامت یہ ہے کہ بالوں کو باقاعدہ نشوونما کا موقع نہیں ملتا،35 سال کی عمر سے پہلے بالوں کاسفید ہوجانا قبل از وقت کہلاتا ہے، یہ انقلابی تبدیلی تیزی سے آتی ہے لیکن بے شک راتوں رات نہیں ہوتی۔اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر بتول اشرف ناظرین کو اپنے مفید مشوروں سے آگاہ کیا اور سفید بالوں کے علاج کیلئے سستا اور آسان طریقہ بیان کیا۔ڈاکٹر بتول اشرف نے بتایا کہ بالوں کی سفیدی روکنے کیلئے زنک کا ستعمال بہت ضروری ہے یہ زنک ہمیں مچھلی آم آلوچے سے وافر مقدار میں ملتا ہے، اس کے علاوہ بیر میں بھی زنک کی کافی مقدار ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ چھوٹے بچوں کے بال اگر سفید ہونے لگیں تو انہیں زنک کا سیرپ پلانا چاہیے، دس سال سے زائد عمر کے بچوں کو دن میں ایک بار ایک چائے کا چمچ پلاسکتے ہیں۔اس کے علاوہ ڈاکٹر بتول اشرف نے سفید بالوں کو کالا کرنے کیلئے تیل بنانے کا نسخہ بھی بتایا۔تیل بنانے کا طریقہ:آدھا گلاس پانی میں دس نیم کے پتے اچھی طرح گرم کرلیں اس کے بعد لیونڈر آئل کے پانچ قطرے ڈال لیں، اگر یہ نہ ملے تو بادام کا تیل بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس کے بعد روز میری کے دو چمچ اس میں اور شامل کرلیں اور چار یا پانچ چھوٹی الائچی کے دانے اور 25 سے 30عدد لونگ ڈالیں اس کے ساتھ تیز پات کے چند پتے بھی ڈال لیں۔جب پانی میں ابال آجائے تو سوتی کپڑے سے اس پانی کو چھان لیں اور اس پکڑے کی پوٹلی بنا کر اسی پانی میں ہلکا سا ڈبوئیں اور بالوں کی جڑ سے لے کر نوک تک لگائیں۔انہوں نے بتایا کہ تیل لگانے کے زیادہ سے زیادہ 24 گھنٹے بعد نہا سکتے ہیں، یہ عمل تین مہینے تک کریں، اس نسخے کو بچے اور بڑے سب استعمال کرسکتے ہیں۔ماہرین صحت کے مطابق صحت مند بالوں کے لیے وٹامن ای لازمی ہے مگر چینی اس وٹامن کے جذب ہونے کے عمل کو روک دیتی ہے، اس لیے بال سفید ہونا شروع ہوجاتے ہیں، چینی کا استعمال کم کرکے بالوں کو سفید ہونے سے روکا جاسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس آج، پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونےکا امکان
ٹرانسپورٹرز کا آج لاہور سمیت پنجاب بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
انڈونیشیا کے صدر کا دورہ پاکستان آج، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کا امکان
بھارتی وزیر خارجہ کا بیان اشتعال انگیز، ہندوتوا نظریے کی تحقیقات کریں: دفتر خارجہ
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل، پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری متوقع
ڈیرہ بگٹی: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد جہنم واصل
بلوچستان میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر نے 100 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے
نواز شریف کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں تاریخی نتائج آئیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر