انٹربینک میں ڈالر 39 پیسے سستا، 152 روپے 70 پیسے کا ہو گیا

لاہور(نیوز ڈیسک): کرنسی مارکیٹ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 39 پیسے سستا، 152.70 پیسے کا ہو گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں اکیس ماہ کے دوران اب کم ترین سطح ریکارڈ کی گئی تھی۔ 30 مارچ کو ڈالر کی انٹربینک میں قیمت 153.3 تھی۔اس سے ایک روز قبل یعنی 29 مارچ کے روز ڈالر انٹربینک میں 154 روپے کی سطح پر تھا۔ معاشی ماہرین ڈالر کی قیمت میں گراوٹ کو ملکی معیشت کیلئے بہت اچھا قرار دے رہے ہیں۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی ڈالر کی قدر میں یہ گراوٹ کرٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی اور ملکی معیشت میں بہتری کی وجہ سے ہے۔ اس سلسلے میں ماہر معاشیات مزمل اسلم کا نجی ٹیلی وژن سے گفتگو میں کہنا تھا کہ روپے کی قدر بہتر ہونا پاکستان کیلئے بہت ہی خوش آئند بات ہے۔ڈالر کی قدر میں کمی کی بڑی وجہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے قرض پروگرام کی بحالی ہے جس کی وجہ سے پاکستان کو پچاس کروڑ ڈالرز کی رقم مہیا کی جائے گی۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈالر کی قدر میں کمی اور روپیہ مضبوط ہونے کا ہمارے معاشی نظام کو فائدہ ہوگا جبکہ آئی ایم ایف کی جانب سے مزید ڈالرز ملنے سے بھی ہماری کرنسی مضبوط ہوگی۔خیال رہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے کافی عرصے کے بعد پاکستان کیلئے قرض بحالی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، اس ضمن میں آئی ایم ایف حکام کی جانب سے پاکستان کیلئے 500 ملین ڈالر کی خطیر رقم جاری کی جائے گی۔ادھر سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 5 ماہ کے دوران پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر 80 کروڑ ڈالرز تک بڑھے ہیں۔ اس وقت مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر تیرہ ارب، ایک کروڑ، ساٹھ لاکھ ڈالرز ہو گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر