یکم اپریل سے پٹرول اگلے 15 دن کیلئے سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یکم اپریل 2021ء سے اگلے 15دن کے لیے ملک میں پٹرول ڈیڑھ روپے فی لٹر سستا ہوسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کے پیش نظر یکم اپریل سے پٹرول سستا ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔یکم اپریل سے پٹرول1 روپے 50 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لٹر تک کی کمی ہوسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ اپریل کے نصف کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے پٹرولیم لیوی بڑھادی تو گزشتہ دو ماہ کی طرح اس بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہ سکتی ہیں۔ذرائع کے مطابق ملک میں اس وقت فی لیٹر پٹرول پر 11 روپے 23 پیسے اور ڈیزل پر 12 روپے 74 پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے وزارت خزانہ کرے گی۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر