اکشے کمار نے نیا روپ اپنانے کی وجہ بتادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی اداکار اکشے کمار نے نیا روپ لے لیا، جس سے متعلق انھوں نے سوشل میڈیا پر تصویر بھی شیئر کی۔ فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس تصویر میں اکشے کمار کو بڑے بالوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی طرح سپر فٹ اکشے کمار اس تصویر میں ممکنہ طور پر نظر کی عینک بھی لگائے ہوئے ہیں۔ اپنی اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے بالی ووڈ کھلاڑی نے اس نئے روپ کی وجہ بھی بتائے۔ تصویر کے ساتھ عنوان میں انھوں نے لکھا کہ ’میرے لیے خصوصی فلموں میں سے ایک فلم کو بنانے کا سفر شروع ہورہا ہے۔‘ساتھ میں انھوں نے فلم رام سیتو کے ہیش ٹیگ کے ساتھ بتایا کہ اس کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ اپنے پیغام میں اکشے کمار نے بتایا کہ وہ فلم رام سیتو میں ایک ماہر آثارِ قدیمہ کا کردار نبھارہے ہیں۔اکشے نے مداحوں سے اپنے نئے روپ سے متعلق سوال بھی پوچھ لیا اور کہا کہ یہ بات ان کے لیے معنی رکھتی ہے۔



  تازہ ترین   
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ کا مطالبہ
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر