پی ایس ایل 6 کے میچز ملتوی نہیں ہوں گے: سمیع الحسن برنی

پاکستان کرکٹ بورڈ (نیوز ڈیسک) کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی کا کہنا ہے کہ پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کا کوئی میچ ملتوی نہیں ہوگا، میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔سمیع الحسن برنی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کل سے 244 پی سی آر ٹیسٹ کروائے ہیں، فواد احمد پوزیٹو ہوئے تھے، 244 میں سے تین افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کورونا مثبت آنے والوں کو قرنطینہ کردیا گیا ہے، ان افراد کے ریپیٹ ٹیسٹ جمعرات کو کیا جائے گا، اس وقت ببل کے اندر تین سو کے قریب لوگ ہیں۔سمیع برنی نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کے اسٹاف کے بھی ٹیسٹ ہوئے ہیں ، براڈکاسٹنگ اسٹاف کے بھی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا نے کہا کہ 112 براڈ کاسٹنگ اسٹاف کے بھی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تین بجے پی ایس ایل کی ایک ورچوئل میٹنگ کی جارہی ہے ، میٹنگ میں تمام فرنچائز کے اونرز کو اعتماد میں لینا ہے۔سمیع برنی نے کہا کہ کس بھی پلئیر کو آئسولیشن میں نہیں بھیجا گیا ہے ، ماسک ، اور ڈسٹنسنگ کے لیے کہا گیا ہے۔سمیع برنی نے یہ بھی کہا کہ ببل کے اندر آنے سے پہلے 3 دن آئیسولیشن ضروری ہے،سری لنکن پریمیئر لیگ کے وقت حالات مختلف تھے، اس وقت پوری دنیا کی حالت مختلف ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کے میچز چند دنوں کیلئے ملتوی کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی قیادت نے امریکا ایران جنگ کے دوران جرأت مندانہ کردار ادا کیا: ناروے
اینٹی کرپشن کورٹس ٹرانسفر کئے گئے کرپشن کیسز دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل
ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی مسلسل 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان
ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
امریکا ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنےکی کوشش نہ کرے: پاسدارانِ انقلاب
افغان طالبان کی مسلسل حمایت سے پاکستان میں دہشت گرد حملے بڑھ گئے: اقوام متحدہ
ایران نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دے دیا
یومِ آزادی پر مسلح افواج کا وطن کے دفاع، امن اور روشن مستقبل کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر