فیس بک اور گوگل نے جنوب مشرقی ایشیاء کے لیے بڑے منصوبے کا اعلان

لندن (نیوز ڈیسک): فیس بک اور گوگل نے جنوب مشرقی ایشیا میں انٹرنیٹ کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے زیر سمندر کیبل کا جال بچھانے کے منصوبے کا اعلان کر دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک اور گوگل نے اہم ترین منصوبوں کا اعلان کردیا ہے ، ان منصوبوں میں سنگاپور ، انڈونیشیا اور شمالی امریکہ کو گوگل اور علاقائی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کے ساتھ منسلک کرنے کے لئے دو نئی زیر سمندر کیبلز بچھائی جائے گی تاکہ ان ممالک کو انٹرنیٹ کی تیز ترین فراہمی دی جا سکے ۔’ایکو اور بائفروسٹ ‘نامی یہ دو کیبلز انٹرنیٹ کو مزید 70 فیصد تک تیز کریں گی ۔فیس بک اور گوگل کا یہ منصوبہ 2023 تک مکمل کیا جائے گا ۔کمپنی انتظامیہ کا کہناہے کہ ہمارا پہلا مقصد ان ممالک میں تیز ترین انٹرنیٹ کی فراہمی ہے جس کے لیے کئی سال سے کوششیں کی جارہی تھیں۔مستقبل قریب میں ہم ان ممالک میں بھی ایسی ہی نئی پیش رفت کریں گے جہاں ابھی تک انٹرنیٹ کی رفتار ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں انتہائی کم ہے ۔دنیا اس وقت فائیو جی سے 6 جی کی طرف جارہی ہے ۔ جبکہ کئی ممالک اس سے کہیں کم رفتار کا انٹرنیٹ استعمال کررہے ہیں ۔ نئی کیبلز بچھانے سے ہمیں بہترین نتائج ملیں گے ۔عالمی وبا کی وجہ سے پوری دنیا ہی آن لائن سسٹم سے استفادہ کررہی ہے تاہم اس کے لیے کئی ممالک میں تیز ترین انٹرنیٹ نہ ہونے کی وجہ سے خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر