عہدے سے سبکدوش ہوتے ہی حفیظ شیخ کو کورونا ہوگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک): سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ عہدے سے سبکدوش ہوتے ہی عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ حفیظ شیخ کی جگہ وفاقی وزیر خزانہ کا قلمدان سنبھالنے والے حماد اظہر نے سابق وزیر خزانہ کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔حماد اظہر نے ٹوئٹ کے ذریعے حفیظ شیخ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع دی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے حفیظ شیخ کی جلد صحت یابی کےلیے دعاؤں کی بھی اپیل کی۔واضح رہےکہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز ہی حفیظ شیخ کو وزارت خزانہ کی ذمہ داریوں سے ہٹایا ہے اور ان کی جگہ حماد اظہر کو وزارت خزانہ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے سینئررہنما سینیٹر شبلی فراز نے عبدالحفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے عمران خان ناخوش تھے جس کی وجہ سے حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹایاگیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے نئی معاشی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیاہے ۔حقائق مدنظر رکھ کر فیصلے کئے جاتے ہیں ۔کابینہ میں تبدیلیوں کا مقصد غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ حماد اظہر وزیراعظم کے وژن کو آگے لیکر چلیں گے۔وزیر خزانہ کا قلمدان حماد اظہر کو دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر