بیان نے غریبوںکے دل جیت لیے،جان کر آپ کابھی دل خوش ہوجائیگا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر خزانہ حماد اظہر کا کہنا ہے کہ کوشش ہےکہ اپنے عوام کو کورونا کے باعث معاشی بحران کے جھٹکوں سے بچائیں۔ وزیر خزانہ حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزارت خزانہ کا اضافہ چارج دینے کے لیے وزیراعظم کا اعتماد ان کے لیےاعزاز ہے ، 2018 کے بعد سے ملکی معیشت میں استحکام آیا ہے اور اس استحکام کو مزید آگے بڑھائیں گے، معیشت کو مستحکم اور آگے بڑھانے کا کام جاری رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں محنت اور دیانتداری کے ساتھ نیا پاکستان بنائیں گے اور عوام کو معاشی بحران کے جھٹکوں سے بچائیں گےحماد اظہر کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث دنیا بھرمیں سپلائی چین متاثر اور غذائی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،کوشش ہےکہ اپنے عوام کو کورونا کے باعث معاشی بحران کے جھٹکوں سے بچائیں۔
وزیر خزانہ بننے کے بعد حماد اظہر کا پہلا بیان منظر عام پر آگیا



