اسد عمر نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے تمام صوبوں کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) : نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے تمام وفاقی اکائیوں کو خط لکھ دیا ہے۔ اسد عمر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے جبکہ این سی او سی موجودہ حالات پر مکمل نظر رکھتے ہوئے وفاق کی تمام اکائیوں کیساتھ مشاورت بھی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پہلی اور دوسری لہر کے دوران وفاق کی تمام اکائیوں نے بہتر کارکردگی دکھائی اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اقدامات کئے لیکن تیسری لہر میں کورونا ایس او پیزپر عمل درآمد کمزور ہے۔وفاقی وزیر نے خط میں کہا کہ این سی او سی کے فیصلوں کی سیاسی اور سماجی اجتماعات میں خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئی ہیں جو دیگر شعبوں میں بھی ایس او پیز کے موثر نفاذ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این سی او سی کی ہدایات پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنائیں، بالخصوص عوامی اجتماعات سے متعلق ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے کیونکہ ہم ٹھوس اقدامات اور اجتماعی کاوشوں سے وباءکے پھیلاؤ کو روکنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر