فاطمہ ثنا شیخ بھی کورونا وائرس میں مبتلا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں اطلاع دی کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ ’کوویڈ مثبت آگیا ہے، اور تمام تر ایس او پیز پر عمل پیرا ہوتے ہوئے میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔‘اداکارہ نے خیریت دریافت کرنے والے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں وبائی مرض سے محفوظ رہنے کی ہدایت بھی کی۔یاد رہے کہ فاطمہ ثنا شیخ نے بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’دنگل‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھے ہے، بھارت میں بھی اس وبا نے شدت اختیار کررکھی ہے۔ مزید 68 ہزار مریض سامنے آ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کیسز بڑھنے کے باوجود مارکیٹوں میں عوام کا رش ہے۔بھارت میں اب تک عالمی وبا کورونا وائرس سے ایک لاکھ 61 ہزار 881 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایک کروڑ 20 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر