پاکستانیو تیاری کرلو۔۔۔!! آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 64  فیصد ہے جب کہ مغرب اور شمال مغرب سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔پیر کے روز(آج) ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور وسطی و جنوبی بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں دن کے اوقات میں شدیدمیں گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا اورگلگت بلتستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور وسطی و جنوبی بلوچستان میں گرم رہا۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): ۔ خیبر پختو نخوا: پٹن05، کالام04،بالائی دیر03، چترال02، مالم جبہ01اورگلگت بلتستان : استور میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ،کالام 00 اوراستورمیں01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر