سرکاری زمین پر قبضہ: مائزہ حمید کے شوہر اور تہمینہ کے بھائی کی اینٹی کرپشن میں طلبی

لاہور(نیوز ڈیسک) زمینوں پر قبضے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں اینٹی کرپشن پنجاب نے ن لیگ کی رہنما مائزہ حمید کے شوہر عمر ارشد گجر اور تہمینہ دولتانہ کے بھائی زاہد دولتانہ کوآج طلب کر لیا ہے ۔اینٹی کرپشن کے ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ عمر ارشد گجر اور زاہد دولتانہ نے سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔ اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ ڈی سی وہاڑی نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو مائزہ حمید کے شوہر عمر ارشد گجر اور تہمینہ دولتانہ کے بھائی زاہد دولتانہ کے خلاف اندراج مقدمہ کے دو الگ الگ ریفرنس بھیج دئیے ہیں۔عمر ارشد گجر اور زاہد دولتانہ پر الزام ہے کہ دونوں نے محکمہ انہار کے افسران کی ملی بھگت سے سرکاری خزانے کو کروڑں کا نقصان پہنچایا۔ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے معاملے کی مکمل چھان بین اور بے لاگ تحقیقات کے لئے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے ریجنل ڈائریکٹر ملتان کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔مکمل انکوائری کے بعد تمام مفادکنندگان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر