فردین خان کی طویل عرصے بعد بالی ووڈ میں واپسی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار فردین خان طویل عرصے بعد ایک بار پھر سے فلمی دُنیا میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فردین خان ’سلم اور اسمارٹ‘ ہونے کے بعد اب فلم ’نو انٹری‘ کے سیکیول میں نظر آئیں گے اور اس بات کی تصدیق فلم کے ہدایتکار انیس بزمی نے کی ہے۔انیس بزمی نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ’میں نے جب فردین خان کی حالیہ تصویریں دیکھیں تو میں دنگ رہ گیا تھا۔‘بالی ووڈ ہدایتکار نے کہا کہ ’مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ یہ فردین خان ہی ہے یا کوئی اور ہے۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’اس کے بعد فردین نے مجھ سے پوچھا کہ بھائی میری تصویریں کیسی لگیں؟‘انیس بزمی نے کہا کہ ’اُس کے بعد میں نے فردین کو فون کیا اور اُسے بتایا کہ میرا ارادہ ہے کہ فلم ’نو انٹری‘ کا سیکیول ’نو انٹری میں انٹری‘ بناؤں تاہم ہمیں صرف بونی کپور کا انتظار ہے۔‘بالی ووڈ ہدایتکار نے مزید کہا کہ ’فردین خان میں ناقابل یقین دیکھنے کے بعد میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ’نو انٹری‘ کے سیکیول میں فردین خان کو ہی کاسٹ کروں۔‘واضح رہے کہ فردین خان نے 2010 میں اپنی آخری فلم میں کام کیا تھا اور اُس کے بعد وہ موٹاپے کا شکار ہوگئے تھے لیکن گزشتہ دنوں فردین خان کی نئی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جن میں وہ کافی ’سلم اور اسمارٹ‘ نظر آرہے تھے۔فردین خان کی ان تصویروں نے سوشل میڈیا پر ایک تہلکہ مچا دیا تھا اور اس کے بعد اُنہوں نے اپنے انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ انہوں نے اپنا تقریباً 18 کلو وزن کم کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران انھوں نے اپنا تقریباً 18 کلو وزن کم کرلیا ہے، جس کے لیے انھوں نے حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق اور ہلکی خوراک لی ہے۔فردین خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس وقت خود کو 30 سال کا محسوس کر رہے ہیں، تاہم ان کا ہدف خود کو 25 سال کا جوان بنانا ہے، جس کے لیے مزید محنت درکار ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر