این سی او سی اجلاس، شادی تقریبات پر 5 اپریل سے مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) این سی او سی اجلاس میں کورونا کے ملک بھر میں تیزی سے پھیلاو پر شدید تشویش کا اظہار، وبا پر قابو پانے کیلئے 5 اپریل سے شادی کی تقریبات پر ان ڈور اور آؤٹ ڈور مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کی حکمت عملی بھی طے کی گئی۔ اجلاس میں 5 اپریل سے شادی کی تقریبات پر ان ڈور اور آؤٹ ڈور مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اجتماعات میں تمام سماجی، ثقافتی، سیاسی اور کھیلوں کی سرگرمیاں شامل ہیں۔ صوبوں کواین سی اوسی کی جانب سے ویکسی نیشن کے ٹارگٹس پورے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ویکسی نیشن کیلئے درست اور بروقت ڈیٹا کی فراہمی یقینی بنانے کا بھی کہا گیا ہے۔ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ سےمتعلق حتمی فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ادھر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر حکام نے ایکشن لے لیا، ماسک نہ پہننے پر لاہور میں پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا، اسلام پورہ، کریم پارک اور شاد باغ سے 30 افراد گرفتار، بغیر ماسک سواریاں بٹھانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی بھی پکڑ دھکڑ شروع کر دی گئی۔واضح رہے کہ کورونا کی تیسری لہر سے مسلسل ہلاکتیں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 57 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، اب تک مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 215 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مزید 4 ہزار 767 افراد مہلک مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر