اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی میں ایم نائن موٹروے پر دادا بھائی چڑھائی کے قریب تیز رفتار وین الٹ گئی۔حادثے میں بچی سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو حیدرآباد سول اسپتال منتقل کردیا گیا، متاثرہ گاڑی کے مسافر کراچی سے سکھر جارہے تھے۔
کراچی، ایم نائن موٹروے پر حادثہ، بچی سمیت 2 افراد جاں بحق



