مرغی کے گوشت کی قیمت کی پھر اونچی اڑان

لاہو( نیوز ڈیسک) مرغی کے گوشت کی قیمت نے ایک بار پھر اونچی اڑان بھر لی۔رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مرغی کا گوشت ایک بار پھر مہنگا ہونے لگا۔ لاہور میں ایک ہفتے کے دوران مرغی کا گوشت 55 روپے کلو تک مہنگا ہو گیا۔شہریوں نے شکایت کی کہ اب مرغی کا گوشت ایک بار پھر ہماری پہنچ سے باہر ہو گیا ہے جبکہ دکانداروں نے کہا کہ مرغی ہمیں مہنگی مل رہی ہے جس کی وجہ سے مہنگا فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔دکانداروں کا کہنا تھا کہ گوشت اب گاہکوں کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے جو لوگ پہلے دو کلو گوشت خریدتے تھے وہ اب ایک کلو لے کر جا رہے ہیں۔ مہنگائی کے طوفان نے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ہم اپنے دکان کا کرایہ اور دکان میں موجود ملازموں کی تنخواہیں بھی بمشکل ادا کر پاتے ہیں۔گزشتہ روز برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 335 روپے کلو تھی اور ایک روز میں ہی 22 روپے کلو کا اضافہ ہو گیا۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر