ورزش سے قبل کافی پینے کے حیرت انگیز فوائد

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نئی تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر ورزش سے قبل کڑک بلیک کافی کا استعمال کر لیا جائے تو جسم میں موجود اضافی چربی تیزی سے جلتی ہے۔کافی کے ذریعے وزن میں کمی اور ورزش پر کی گئی تحقیق میں ان دونوں میں ایک گہرا تعلق سامنے آیا ہے۔ماہرین کے مطابق اگر ورزش سے قبل بلیک کافی کا استعمال کر لیا جائے تو وزن میں تیزی سے کمی آتی ہے اور چربی بھی تیزی سے گھلتی ہے، ماہرین کے مطابق ورزش کا صحیح وقت صبح نہار منہ ہے مگر کافی کا استعمال اور ورزش صبح کے بجائے دوپہر میں کی جائے تو ان دونوں کے نتائج مزید سود مند ثابت ہوتے ہیں۔ماہرین کے مطابق ورزش سے قبل کڑک کافی کا ایک کپ ورزش کی افادیت کو بڑ ھا دہتا ہے، کڑک کافی کی مقدار حاصل کرنے کے لیے 3 ملی گرام کی مقدار استعمال کی جا سکتی ہے، ما ہرین کے مطابق کیفین کا استعمال صبح کے مقابلے میں دوپہر میں بہترین ثابت ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کیفین کا استعمال جسمانی سرگرمیوں کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے ، کیفین کے استعمال کے بعد کی جانے والی ورزش چربی گھلنے اور بہتر طریقے سے ورزش کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ورزش کے ذریعے وزن کم کرنے سے متعلق مزید معلومات:سائنسی تحقیق کے مطابق صبح نہار منہ ورزش کرنے کے بے شمار فوائد ہیں جن میں تیزی سے وزن میں کمی آنا، جسم کا سیڈول ہونا، سارہ دن متحرک رہنا اور دماغی صحت اور کارکردگی کا بڑھ جانا شامل ہے ۔صبح کے اوقات کو ورزش کے لیے سنہری وقت کہا جاتا ہے، اس دوران انسانی جسم میں وزن میں کمی لانے والے ہارمونز بھی زیادہ متحرک ہوتے ہیں اور اضافی چربی تیزی سے گھلتی ہے جس کے نتیجے میں مجموعی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔سائنسی تحقیق کے مطابق دوپہر میں بھی ورزش کرنے کے نتائج بھی صبح کے اوقات میں ورزش کرنے جیسے ہی حاصل ہوتے ہیں، دوپہر کھانے کے اوقات میں ورزش کرنا بہترین ہے، اس دورانیے میں آپ ناشتہ کر چکے ہوتے ہیں اور دن کے دوسرے کھانے کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں، شوگر اور کولسیٹرول لیول صبح کے مقابلے میں دوپہر میں زیادہ بڑھا ہوا ہوتا ہے، ایسے میں ایک کپ کافی کے بعد ( یعنی کے کیفین کی مقدار حاصل کرنے کے بعد) ورزش کرنے سے شوگر اور کولیسٹرول لیول متوازن سطح پر پہنچ جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق صبح نہار منہ ورزش کرنے کے بجائے دوپہر میں کرنے کے نتیجے میں وزن 10 فیصد زیادہ تیزی سے کم ہوتا ہے۔ماہرین کے مطابق 1 سے 4 بجے کے دوران ورزش کرنے کے ایسے ہی فوائد حاصل ہوتے ہیں جیسے کہ صبح کے 7 بجے ورزش کے فوائد حاصل ہوتے ہیں مگر دوپہر کے دوران وزن میں کمی کے لیے ورزش کا دورانیہ تھوڑا بڑھا لینا چاہیے۔



  تازہ ترین   
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کے فروغ پر اتفاق
پاک فضائیہ کی سعودی عرب میں ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شاندار شرکت
پشاور میں رواں سال پی ایس ایل میچز کے انعقاد کا فیصلہ
بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرے گی: مریم نواز
سپریم کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پر سیپشن انڈیکس 2025ء جاری کردیا
صدر مملکت نے ازبک ہم منصب کی دورہ ازبکستان کی دعوت قبول کر لی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر