امبر ہرڈ نے انسٹاگرام پر کمنٹ آپشن بند کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)برطانوی عدالت کی جانب سے جونی ڈیپ کو اپیل کا حق نہ دینے سے متعلق اپنا بیان جاری کرنے کے بعد امریکی اداکارہ امبر ہرڈ نے انسٹاگرام پر کمنٹس کا آپشن بند کردیا۔رپورٹس کے مطابق جونی ڈیپ اور امبر ہرڈ کے درمیان قانونی جنگ کو لے کر اداکار کے مداحوں کو سوشل میڈیا پر بدتمیزی والے ٹرینڈز چلانے کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے امبر ہرڈ نے کمنٹس کا آپشن بند کیا۔برطانیہ کی ایک عدالت نے جمعرات کو جونی ڈیپ کو اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا حق دینے سے انکار کر دیا تھا کہ وہ بیوی پر تشدد کرنے والے ہیں۔گزشتہ سال ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیپ پر سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ثابت ہو گیا تھا۔واضح رہے جونی ڈیپ اور امبر ہرڈ نے 2015 میں شادی کی تھی اور دونوں کی عمر میں 23 سال کا فرق ہے۔ امبر ہرڈ نے 2016 میں ہی شوہر پر گھریلو تشدد کا الزام لگا کر ان سے علیحدگی اختیار کرلی تھی اور دونوں میں 2017 کے وسط تک طلاق ہوگئی تھی۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر