اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نہر سوئز میں پھنسا بڑا بحری جہاز اب تک نہ نکالا جاسکا۔ یورپ سے ایشیا سامان پہنچانے کا بحری راستہ بند ہوگیا۔کئی بحری جہاز راستے میں ہی رک گئے جبکہ آئل ٹینکرز کے شپنگ ریٹس دُگنے ہوگئے۔دنیا بھر میں تیل کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ حکام کے مطابق جہاز کا رخ موڑ کر نہر میں راستہ بنانے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔
یورپ سے سامان ایشیا پہنچانے کا بحری راستہ بند



