سندھ پولیس کی کارروائی، مغوبی پولیس اہلکار بازیاب، اغواکار گرفتار

کراچی(نیوز ڈیسک): اتحاد ٹاوٗن پولیس نے مغوی پولیس اہلکار کو بازیاب کراکر ملزمان کو گرفتار کرلیاتفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے اتحاد ٹاوٗن میں پولیس کی جانب سے اغوا کاروں کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں مغوی پولیس افسر کو بازیاب کرالیا گیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ یاسر ارباب نامی اہلکار کو کچاروڈ اتحاد ٹاوٗن سے اغوا کیا گیا تھا، جس کی اطلاع ملتے ہی گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے اغوا کاروں کی گاڑی کا تعاقب کیا۔پولیس اہلکاروں نے محمد خان کالونی میں کار کا گھیراوٗ کرکے مغوی اہلکار کو بازیاب کرایا اور کارروائی کے دوران چار اغواکاروں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں کے زیر استعمال گاڑی سے منشیات بھی برآمد ہوئی جبکہ گرفتار ملزمان میں شامل کاشف بلڈر گٹکا مافیا سرغنہ ہے۔پولیس کے مطابق کاشف بلڈر پر پہلے ہی 9 مقدمات کا چالان ہوچکا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر