وبا کی تیسری لہر، ایئر پورٹس پر اقدامات سخت

کراچی(نیوز ڈیسک) کرونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سمیت ملک کے دیگر ایئر پورٹس پر اقدامات سخت کر دیے گئے۔ ڈی جی سول ایوی ایشن کی ہدایت پر اب ایئرپورٹس پر اندرون و بیرون ملک جانے والے مسافروں کی مکمل طبی جانچ پڑتال کی جائے گی۔کراچی ایئر پورٹ کے منیجر محمد عمران خان نے بتایا کہ ڈی جی سی اے اے نے تمام ایئر پورٹس منیجرز کو احکامات جاری کیے ہیں کہ ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔سی اے اے کی ہدایت کے مطابق ماسک نہ لگانے والے مسافروں اور عملے کے خلاف اب کارروائی ہوگی، اور ایئر پورٹ کے چیک اِن ایریاز میں سماجی فاصلہ لازمی قرار دے دیا گیا۔سی اے اے کی جانب سے تمام ایئر لائنز کو یہ ہدایت بھی جاری کی گئی ہے کہ بورڈنگ کے لیے لمبی قطاریں اب نہیں لگیں گی، ایئر لائنز اندرون و بیرون ملک جانے والے 10 سے زائد مسافروں کو پہلے مرحلے پر بورڈنگ کارڈ جاری کریں گے، دوسرے مرحلے میں باقی مسافروں کو بورڈنگ کارڈ جاری ہوں گے، تاکہ رش نہ لگے۔کراچی ایئر پورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے این سی او سی کی ہدایات پر مسافروں کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل در آمد کرایا جا رہا ہے۔کراچی ایئر پورٹ پر ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے، اور بغیر ماسک کے ایئر پورٹ آنے والے مسافروں کا داخلہ بند ہوگا۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر